ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نوٹوں کامسئلہ: انتخابات کی تیاری میں لگی پارٹیوں کیلئے ہو سکتی ہے مشکل

نوٹوں کامسئلہ: انتخابات کی تیاری میں لگی پارٹیوں کیلئے ہو سکتی ہے مشکل

Thu, 10 Nov 2016 04:06:22    S.O. News Service

لکھنؤ،9/نومبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) مرکزی حکومت کی طرف سے500اور1000روپے کے نوٹوں کا چلن بند کئے جانے کا اثر اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات لڑنے جا رہی سیاسی پارٹیوں کی تیاریوں پر بھی پڑ سکتا ہے۔اگرچہ تمام پارٹیاں مرکزی حکومت کے اس اقدام سے خودپرپڑنے والے اثر کے معاملے پر خاموش ہیں لیکن انتخابات کے لیے پارٹیوں کی طرف سے چندہ جمع کئے جانے کے اب تک کے طور طریقوں سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بڑے نوٹوں کا چلن بند کئے جانے سے ان پر کیا اثر پڑے گا۔انتخابات میں نقد رقم کے چلن کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ تین لوک سبھا انتخابات کے دوران پارٹیوں نے جہاں 1299.53کروڑ روپے چیک وغیرہ کے ذریعے جمع کیا۔وہیں 1039کروڑ روپے نقد رقم کے طور پر جمع کئے۔ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفامرس(اے ڈی آر)نے سیاسی جماعتوں کے انکم ٹیکس ریٹرن کے تجزیہ میں پایاکہ سیاسی جماعتوں نے گزشتہ تین لوک سبھا انتخابات کے دوران کل2356 کروڑ روپے بطور چندہ جمع کرنے کا اعلان کیاتھا۔اس میں سے44فیصد رقم نقد کے طور پر جمع کی گئی تھی۔تاہم سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کے رہنما خطوط کے مطابق نقد رقم کے طور پر جمع چندے کی رقم کا اعلان کیا لیکن انتخابات کے دوران پولیس کی طرف سے بھاری مقدار میں نقد رقم پکڑی جانے سے یہ اشارے ملتے ہیں کہ انتخابی مہم کے دوران کالے دھن کا بھی استعمال کیاگیا۔مثال کے طورپرسال2014کے لوک سبھا انتخابات کے دوران کمیشن نے تقریباََ 330کروڑ روپے کی گمنام نقد پکڑی تھی۔


Share: